افغان شہر ننگرہار میں پاکستان کی جانب سے فضائی حملوں کی تردید

ترجمان دفترخارجہ نے افغان شہر ننگرہار میں پاکستان کی جانب سے فضائی حملوں کی تردید کردی۔

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے سوشل میڈیا رپورٹس اور میڈیا کے سوالات پر ردعمل دیتے ہوئے رپورٹس کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا میں پاکستان سے ننگرہار میں فضائی حملوں کے دعوے بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔