پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014ء کا آئین بحال

پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014ء کا آئین بحال ہوگیا، ساتھ ہی 2019ء کے آئین کے تحت قائم ایسوسی ایشنز ختم ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق 2019ء کے آئین کے تحت 90 سٹی کرکٹ اور 6 صوبائی ایسوسی ایشنز قائم کی گئی تھیں، جو 2014ء کے آئین کی بحالی کے بعد ختم ہوگئیں۔

پی سی بی کے 2014ء کے آئین کی بحالی کے ساتھ ہی ملک بھر میں 106 ڈسٹرکٹس اور 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز بحال ہوگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2019ء کے آئین کے تحت 90 سٹی ایسوسی ایشنز میں ہونیوالی تمام تعیناتیاں بھی کالعدم ہوگئیں، تمام سٹی کے کوچز کو ایک ماہ کی تنخواہ دیکر فی الوقت فارغ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کے بھاری بھر کم تنخواہیں لینے والے چیف ایگزیکٹوز کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔د