حلقہ بندیوں کا معاملہ: ایم کیو ایم پاکستان کا جماعت اسلامی کراچی سے رابطہ

ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپاڑٹی پر دباؤ بڑھانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی، وسیم اختر نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم پاکستان اعتراض اٹھاچکی ہے، اتحادی حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان نے 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں کے معاملے پر پیپلزپارٹی پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی تیار کرلی۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ بھی کرلیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کا وفد کل (بدھ کو) دوپہر ایک بجے ادارہ نور حق کا دورہ کرکے حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات بھی کریگا، جس میں جماعت اسلامی کراچی کو 9 جنوری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔