وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کرینگے

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ( PM Shehbaz Sharif ) آج بروز بدھ 4 جنوری کو بلوچستان ( Balochistan ) کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم صحبت پور میں سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے دورے کے دوران سیلاب زدگان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جب کہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

این ڈی ایم اے حکام اب تک کی بحالی سے متعلق صورت حال پر وزیراعظم اور دیگر اراکین کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے بھی وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کےاقدامات کا بتایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔