سجل علی کا وی لاگر کی ویڈیو پر شدید ردعمل

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی نے وی لاگر عادل راجہ کے سنگین الزامات کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کردیا۔ لکھا کہ کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اورگناہ ہے۔

یوٹیوب پر Soldier Speaks نامی یوٹیوب چینل پر وی لاگر عادل راجہ نے سجل سمیت مزید تین خواتین اداکاروں کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اداکاراؤں پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے۔

عادل نے اپنے وی لاگ پر شوبز انڈسٹری کی 4 فی میل ایکٹرز کے نام تو نہیں لئے تاہم ان اداکاراؤں کے نام کے پہلے حرف بتادیئے، جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر پاکستانی ایکٹریس کے حوالے سے بات کی جانے لگی اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جلد ہی عادل راجہ کا وی لاگ وائرل ہوا، جس میں وی لاگر نے بتایا کہ ان اداکاراؤں نے آئی ایس پی آر کے ڈرامے میں کام کیا۔ عادل کی طرف سے جن اداکاراؤں پر الزام لگایا گیا ان میں مبینہ طور پر سجل علی (ایس اے) کا نام بھی شامل ہے۔

معروف اداکارہ سجل علی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کی جانے والی پوسٹ اور کردار کشی پر بول اٹھیں۔

اس وی لاگ کے جواب میں سجل نے ٹوئٹ لکھی اور کہا یہ بہت ہی زیادہ تکلیف دہ اور ہمارے معاشرے کی بدصورتی ہے کہ یہاں اخلاقیات کو نظر انداز کرکے دوسروں کی کردار کشی کی جاتی ہے، جو کہ انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے۔

 

 

واضح رہے کہ عادل راجہ کی ویڈیو کے مختلف کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی گردش کررہے ہیں۔