دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کی آج ملک بھر 15 برسی منائی جا رہی ہے

۔تقریب پاکستان پیپلزپارٹی کی عہدار خواتین سمیت ہر مکاتب فکر کی شرکت مظفرآباد تقریب کی مہزبانی بیگم اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر نے ک

شہید جمہوریت بنت ایشیا سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے موقع پر ملک بھر سمیت آزاد کشمیر میں بھی تقربیات،اپوزیشن لیدڑ چوہدری لطیف اکبر کی رہائش گاہ پر خواتین کیایک بڑی تقریبات کا انعقاد،تقریب کا اغاز قران خوانی سے کیا گیا تقریب میں خواتیھ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب میں ختم شریف کے بعد مفیل نعت اور اس کے بعدبرسی تقریب کا انعقاد ہوا جس سے بیگم لطیف اکبر،پیپلزپارٹی کی خواتین رہنماہ،شگفتہ نورین کاظمی،رخسانہ شفقت صبع اعوان،مسرت شیخ،تسیم میر،نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم لطیف اکبر کا کہنا تھا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو خواتین کے لیئے ایک رول ماڈل ہیں خواتین کو معاشعر میں بے نظیر بھٹو کے نظریات افکار کو فالو کرنا ہو گا محترمہ نے خواتین کے لیئے ایک راستے کا تعین کیا، یوم شہادت پر ان کو سلام پیش کرتی ہوں، محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل انسانیت کا قتل تھا آج کے دن ہم سے ہماری قائد اور اس ملک سے اس کا مستقبل چھینا گیا، شہید بی بی پاکستان کے عوام کیلئے ایک امید تھیں، قاتلوں نے عوام سے ان کی امید چھین لی، شہید بی بی تمام صوبوں کی زنجیر تھیں، قاتلوں نے ان کو قتل کرکے ملک کو توڑنے کی کوشش کی، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر اس سازش کو ناکام بنایاشہید بی بی نے نظربندی، قید، جلاوطنی اور دیگر سختیاں برداشت کی، اپنے والد، بھائیوں اور کارکان کے جنازے اٹھائے، ان کی زندگی اور عوام، آئین، پارلیمان اور ملک کے خاطر سیاسی جدوجہد ان کے نام کی طرح بینظیر ہے ہماری قائد اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کو دن دہاڑے بے دردی سے قتل کیا گیا، ان کا خاندان، پیپلز پارٹی اور کارکنان 15 سال بعد بھی اپنی قائد کے قتل کیس میں انصاف کے منتظر ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دینا کی پہلی خاتون وزیرعظم بنی ہماری جو بہن بیٹیاں سیاست کرتی ہیں وہ اس نظام کا سہرا شہید محترمہ کو جاتا ہے جنہوں نے معاشرے میں خواتین کو ایک مقام دیا،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے لیئے کام کیا جب بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی پاکستان میں ہو یا اس ریاست میں حکومت بنی تو خواتین کو ہر جگہ پر نمائندگی دی،پاکستان پ[یپلزپارٹی کے قومی اسمبلی میں خواتین سپیکر،آزاد کشمیر میں ڈپٹی سپیکر بنائی پر جگہ پر خواتین کو نمائندگی کا حق دیا،پاکستان پیپلزپارٹی کا کارکن پارٹی کا سرمایا ہے،بلدیاتی الیکشن میں حکومت نے بہت پلان بنائے مگر سب نکام ہوئے،حکومت تو بہت بد معاشیاں کرتی تھی حلقہ کھاوڑہ میں کارکنوں نے ایک سیٹ بھی نہیں جیتنے دی،سیاست کرنا سب کا حق ہے سیاست کریں مگر حقائق کو دیکھ کر سیاست کریں،شہید محترمہ نے آمریت کے خلاف اور جاگیرانہ نظام کے خاتمہ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے،بی بی شھید نے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ دے کر ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت صف اول میں رہتے ہوے جان دینے سے نہیں گھبراتی،شھید رانی کو خراج عقیدت پیش کرتیہوے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے نظریات و افکار کی سربلندی کے لیے مصروف جدوجہد رہیں گے،