یوکرین کے روس سے الحاق شدہ 4 شہروں میں مارشل لاء نافذ
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ریفرنڈم کے ذریعے روس سے الحاق شدہ یوکرین کے 4 شہروں میں مارشل لاء نافذ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امن و عامہ کی بناید پر یوکرین کے شہروں خیرسون، زاپوریژیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک میں مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
روس نے گزشتہ ماہ 30 تاریخ کو متنازع ریفرنڈم کے ذریعے یوکرین کے 4 شہروں کو روس میں ضم کیا تھا، ان چاروں شہروں میں روس کے حمایت یافتہ باغی یوکرین سے علیحدگی کیلئے کافی عرصے سے جدوجہد کررہے تھے۔
روسی صدر پوٹن نے مزاحمت کو مکمل طور پر کچلنے کیلئے ان شہروں میں مارشل لاء نافذ کیا ہے۔