پاک افغان سیریز کیلئے قومی ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی، کوچ محمد یوسف دستیاب نہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے آج  لاہور سے دبئی روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نجی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات نہیں جائیں گے۔

اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان ٹیم کے ہمراہ ہی سفر کریں گے جب کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ دبئی پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔