ترکیہ اور شام امدادی سرگرمیوں میں خیراتی اداروں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، وزیراعظم

اسلام آباد (92 نیوز) – وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ ترکیہ اور شام امدادی سرگرمیوں میں خیراتی اداروں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

شہباز شریف نے کہا پاکستان ترکیہ اور شام میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہے، پاکستان کے خیراتی اداروں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان سے جانے والی تمام امداد کو منظم کرنے کیلئے این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجا جائے۔