پاکستان کے اندر کی سیکیورٹی کا ذمہ دار پاکستان خود ہے،ترجمان افغان حکومت
ترجمان افغان حکومت سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر کی سیکیورٹی کا ذمہ دار پاکستان خود ہے۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم اجازت نہیں دیتے کہ افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال ہو، الزامات تولگتے رہتے ہیں مگر شواہد ہیں توپیش کئے جائیں۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم نے پشاور واقعہ کی مذمت کی ہے، پشاور واقعے کے بعدا فغان وزارت خارجہ نے تعزیت کا بیان دیا۔ مسجد پر حملہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔
ترجمان افغان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں، ہم صرف اسلامی ماحول اور حجاب کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسرے جانب پروگرام میں گفتگو میں کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں کےاثرات چندروزمیں سامنے آجائیں گے، اپیکس کمیٹی اجلاس میں افغانستان سمیت دوست ممالک سے بات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔