اسلام قبول کرنیوالی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ چل بسیں

الی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ جیا ساونت انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کی والدہ کینسر اور برین ٹیومر کی کے مرض میں مبتلا اور طویل عرصے سے بیماری سے لڑ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے مسلمان دوست عادل درانی سے شادی کرلی تھی، انہوں نے نکاح نامے پر اپنا نیا نام فاطمہ لکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راکھی کی والدہ ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں آج (ہفتہ کو) وہ چل بسیں۔ اداکارہ نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔