امریکا میں کتے نے حادثاتی طور پر مالک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

امریکی ریاست کنساس میں کتے نے گولی مار کر ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔

اے ایف پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 30 سال کے لگ بھگ تھی اور اس کا نام جوزف سمتھ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک شخص شکار کے ارادے سے اپنی گاڑی میں جا رہا تھا اور اس دوران ہی واقعہ پیش آیا۔

حکام کے مطابق ہلاک شخص جوزف سمتھ گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے اور ساتھ والی سیٹ شکار کی بندوق پڑی تھی۔ اس دوران کتا پیچھے والی سیٹ سے اگلی سیٹ پر آیا تو اس کا پاؤں ٹریگر کے اوپر آ گیا اور گولی چل گئی۔

حکام کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں تاہم اب تک سامنے آنے والے شواہد سے عیاں ہے کہ یہ حادثاتی طور پر ہی رونما ہوا۔