جموں کشمیر تحریک، تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت کو ستارہ پاکستان ملنے پرجموں کشمیرتحریک حق خودارادیت نٹرنیشنل کے رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد۔
جموں کشمیر تحریک تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت کو ستارہ پاکستان ملنے پرجموں کشمیرتحریک حق خودارادیت نٹرنیشنل کے رہنماؤں شکیل عباسی، کنول حیات کاشمیری اور عبدالخالق بٹر نے اسلام آباد کلب میں راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ میں شیڈو منسٹر اینڈریو گوائن ایم پی، چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر یوکے، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینئر طلحہ محمود، سینیٹر سحر کامران، سابق چیئرپرسن نیشنل کمیشن آف پاکستان افشاں تحسین باجوہ، محترمہ عظمیٰ گل، ریحانہ خان چیئرپرسن سٹیٹ کمیشن برائے خواتین آزاد کشمیر، حریت رہنما عبدالحمید لون، مقامی تاجر اسد خان، صاحبزادی مردیہ سلطانہ، ذیشان عارف چیئرمین یوتھ ونگ JKSDMIUK، سنئیر صحافی ڈاکٹر عابد عباسی،، خواجہ عبدالمتین، عظمیٰ خان، سید قیوم بخاری، بیرسٹر ندا اسلام، یاسر عارف،نجیب الغفور خان، فرحان عباسی، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی نمائندہ شمائلہ اسرار صادقی، محمد فاروق اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کو کشمیر کاز کے لیے خدمات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھانے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کویہ اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ ستارہ پاکستان ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک ہے اور صدر پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔سینٹر طلحہ محمود نے راجہ نجابت حسین کو برطانیہ اور یورپ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر میں ان کی ٹیم کے کام کو تسلیم کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ راجہ نجابت حسین کی مسئلہ کشمیر اور استحکام پاکستان کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں کے صلہ میں انہیں حکومت پاکستان نے انہیں قومی ایوارڈ ستارہ پاکستان سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری راجہ نجابت حسین کی قیادت میں انتہائی متحرک کردار ادا کرتے چلے آ رہے ہیں اور ہم خیال ممبران برطانوی پارلیمنٹ اور لارڈز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے میدان عمل میں سرگرم ہیں جس پر ان کی تنظیم اور یہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سینٹر سحر کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اس تقریب کا اہتمام خوش آئند ہے، راجہ نجابت حسین اس اعزاز کے حق دار تھے، انہوں نے ساری زندگی مسئلہ کشمیر کیلئے آواز بلند کی اور کشمیراور پاکستان کے جھنڈے کو ہمیشہ بلند رکھا۔ شیڈو منسٹر اینڈریو گوائن ایم پی، چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر یوکے نے کہا کہ ہم ایم پیز ریگولر بنیادوں پر برطانوی پارلیمنٹ میں سوال اٹھاتے رہتے ہیں اور آل پارٹیز پارلیمینٹری گروپ برائے کشمیر اور لیبر فرینڈز آف کشمیر کے پلیٹ فارم سے بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں اپنی آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کشمیری قوم کو ان کا حق خود ارادیت مل نہیں جاتا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ نجابت حسین ایک انہتائی متحرک راہنما ہیں جو عالمی سطع پر مقبوضہ جموں و کشمیر او انسانی حقوق کی پاملیوں پر آواز بلند کر تے ہوتے ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی راجہ نجابت حسین نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ یہ تقریب میری ٹیم کے انتہائی متحرک رہنماؤں شکیل عباسی، عبدلخالق بٹر، کنول حیات نے میرے اعزاز میں منعقد کرکے مجھے اپنی محبتوں کا مقروض کر دیا ہے۔ جس کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔یہ ہماری ٹیم کے متحرک لوگ ہیں۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ میری زندگی کا مقصد و محور مسئلہ کشمیر ہے اور ہم سب مل جل کر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔راجہ نجابت حسین نے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام اکتوبر میں برطانیہ اور یورپ میں بھر پور سرگرمیاں کی جائیں گی۔ ہماری تحریک 24 اکتوبر کو یوم یاسیس پوری دنیا میں بھرپور انداز میں منائے گی اور 27 اکتوبر کا دن پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیری و پاکستانی اپنے اپنے علاقوں کے ممبران پارلیمنٹ اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداران کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کریں اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کریں کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو برطانوی ایوانوں میں مزیدبلند کریں تا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے اپنا عالمی اثر و رسوخ استعمال کرے اور مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر اور پائیدار بنیادوں پر حل کروایا جا سکے۔ تقریب کے تمام شرکاء نے راجہ نجابت حسین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کہا کہ ہم سب جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی اکثر سرگرمیوں میں شرکت بھی کرتے رہتے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے۔ مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں راجہ نجابت حسین نے برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں کریں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم سے انہیں آگاہ بھی کریں گے اور ان کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروائیں تا کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں اپنی مضبوط اور جاندار آوازیں بلند کرکے اس طویل مسئلے کو حل کروانے کے لئے برطانوی حکومت کی حمایت حاصل کر سکیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض نجیب الغفور خان اور کنول حیات نے مشترکہ طور پر انجام دئیے جبکہ آخر میں معروف کاروباری شخصیات شکیل عباسی، عبدالخالق بٹر اور کنول حیات نے راجہ نجابت حسین کو شیلڈز پیش کیں-