پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کی اٹالین کمپنی نے انشورنس کروادی
اٹلی کی ایک کمپنی نے 100 سے زائد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کی زندگی کا بیمہ کرایا ہے۔
100 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کو ایک اٹالین ٹی وی نے اپنے شو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس سلسلے میں اٹلی کے سفارت خانے نے انہیں ویزا بھی جاری کردیا ہے۔
راشد اپنے شاگرد کے ساتھ اٹالین گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹی وی شو میں شرکت کریں گے ، جہاں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس سلسلے میں اٹالین کمپنی نے راشدنسیم کی انشورنس کروادی ہے، کسی بھی قسم کےجانی نقصان پر راشد کی فیملی کو ساڑھے 5 کروڑ روپے ملیں گے۔
راشد نسیم ا تک 100 عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں، انہیں کسی قسم کی کوئی حکومتی سرپرستی حاصل نہیں اور وہ یہ تمام ریکارڈز اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے ہیں۔