نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
سربیا کے نوواک جوکووچ نے ریکارڈ دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میں یونان کے سٹ سپاس کو شکست دی۔ جوکووچ نے سٹ سپاس کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرایا۔
جوکووچ کے تجربے، مہارت اور تکینک کے آگے سٹ سیپاس کا جوش ٹھنڈا پڑگیا۔ نواک جوکووچ نے پہلا سیٹ باآسانی چھ تین سے اپنے نام کیا۔
دوسرے سیٹ میں سیٹ سپیاس نے کچھ مزاحمت کی مگر جوکووچ نے سیٹ ٹائی بریکر پر جیت لیا۔
جوکووچ نے تیسرا سیٹ بھی سات چھ سے جیت کر ریکارڈ دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کی ٹرافی اٹھائی۔
جوکووچ نے دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر نڈال کے بائیس گرینڈ سلم کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔