اروشی روٹیلا کا رشبھ پنت سے متعلق سوالات پر کھل کر جواب دینے سے گریز
ممبئی ائیر پورٹ پر صحافیوں نے اروشی سے رشبھ پنت کی صحت کے حوالے سے پوچھا تو اروشی نے بھارتی کرکٹر کی صحت یابی کیلئے دعا دی۔
ابھی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے حوالے سے اروشی کا چرچا تھا۔ کہ ممبئی ائیر پورٹ پر صحافیوں نے اروشی کو گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر ڈالی۔
ایک صحافی نے کہا کہ رشبھ صحت یاب ہو رہے ہیں ۔ جس پر اروشی نے کہا جی جی، وہ ٹھیک ہے، وہ ہمارے ملک کا اثاثہ اور بھارت کا پرائیڈ ہیں۔
صحافی کا کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے رشبھ کے ساتھ، جس پر بھارتی اداکارہ نے بھی کہا کہ ہماری بھی۔