بھارتی اداکار رجنی کانت کا بڑا ایکشن

امیتابھ بچن کے بعد بھارتی اداکار Rajinikanth نے بھی اپنی تصاویر اور آواز کے بغیر اجازت استعمال پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

رجنی کانتھ نے اپنے وکیل ایس ایلمبھارتی کے ذریعے ایک پبلک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اداکار کے نام، آواز، شخصیت اور تصاویر کے استعمال کا اختیار صرف اور صرف اس کا اپنا ہے، ان کا نام تصویر اور آواز استعمال کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک اداکار اپنی صلاحیتوں کے ذریعے لاکھوں مداحوں کی جانب سے سپر اسٹار کا خطاب پاتا ہے، اگر اداکار کی عزت پر حرف آتا ہے تو اس کا نقصان مداحوں کو بھی پہنچ سکتا ہے۔

شیوا جی راؤ عرف راجنی کانت بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں آخری بار ہندی تامل فلم Annaatthe میں دیکھا گیا تھا۔

رجنی کانت فی الحال اپنی نئی آنے والی فلم Jailer کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ریلیز اس سال کے آخر تک متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں اسی طرح کی ایک درخواست امیتابھ بچن نے بھی دائر کی تھی جس پر دہلی ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بغیر اجازت امیتابھ بچن کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پرپابندی لگادی تھی۔