دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ آج سے ٹھیک 6 برس پہلے شروع ہوئی
پاکستان کی میگا بجٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو ریلز ہوئے ایک سو تین دن ہوگئے ، فلم نے صرف پاکستان میں سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔
پاکستان کی میگا بجٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ جس کو دنیا بھر میں بے پناہ کامیاب حاصل ہوئی ۔ اس فلم نے دنیا بھر سے باکس آفس میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ۔۔ فلم کی پروڈیوسرعمارہ حکمت نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے پہلے دن کی شوٹ کی تصویر کو شیئر کیا ۔ لکھا کہ آج سے ٹھیک چھ سال پہلے جب دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ کا پہلا دن تھا۔ فلم کا پہلا سین حمزہ علی عباسی اور سلمان شوکت کے ساتھ فلم بند ہوا۔
فلم میں ماہرہ خان ، فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، حمائمہ ملک ، گوہر رشید، فارس شفیع سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ پنجابی زبان کی کی فلم کی خاص بات یہ تھی کہ فلم کے ایکشن پر مبنی سینز نے فلم دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کیے رکھی۔ جبکہ اس فلم میں کوئی بھی فلمی گیت شامل نہیں تھا۔ تاہم فلم کا ایک میوزیکل ٹریک موجود ہے جوکہ فلم کی کہانی کو آگے بڑھتا ہے ۔
تین روز قبل ہی فلم کی اسکرینگ کو 100 دن مکمل ہونے پر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے آفیشنل پیچ پر فلم کے کچھ BTS جاری کیے گئے ۔