بھارتی گلوکار دلیر مہندی کو لگا زور کا جھٹکا
کیا واقعی شہزادہ ہیری نے دکھ کے لمحات میں پنجابی راک موسیقی کا سہارا لیا؟ ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے شہزادہ ہیری کی کتاب کے جعلی اقتباس نے دلیر مہندی کو ماموں بنادیا۔
مشہور بھارتی گلوکار دلیر مہندی اس بات پر پرنس ہیری کے مشکور ہوئے کہ برطانوی شہزادے نے اپنے مشکل وقت میں انکے گانوں کا سہارا لیا لیکن وہ اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئے جب صارفین نے انہیں یہ باور کرایا کہ وہ جس بات پر ہیری کا شکریہ ادا کررہے ہیں اس میں کوئی سچائی نہیں۔
دلیر مہندی کی ٹوئٹ نے نہ صرف ٹوئٹر صارفین کو متوجہ کیا بلکہ ان کی مزاح کی حس بھی جاگ اٹھی۔
کوالٹی پوسٹ نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہیری نے اپنی کتاب اسپیئر میں انکشاف کیا ہے کہ وہ جب وہ اپنی فیملی سے علیحدہ ہوئے اور خود کو اکیلا محسوس کررہے تھے تو انہوں نے دلیر مہندی کے گانے سن کر سکون حاصل کیا۔
یہ نامعلوم اکاؤنٹ کس کا ہے اور اس سے یہ دعویٰ کیوں کیا گیا ہے یہ تو معلوم نہیں ہوسکا لیکن یہ بات واضح ہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں دلیر مہندی کے گانے سننے سے متعلق کوئی بات نہیں لکھی۔
دلیر مہندی نے اس ٹوئٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے گرو نانک کی رحمت اور اپنے والدین کی دعاؤں سے یہ منفرد پاپ فوک ایتھنک موسیقی تیار کی۔ دلیر مہندی نے پرنس ہیری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا آپ کے لیے بہت پیار۔ میں مشکور ہوں کہ میری موسیقی نے آپ کی مدد کی۔
دلیرمہندی اپنی سادگی میں اس جعلی میم ٹوئٹ کا شکار ہوگئے جس سے ٹوئٹر صارفین نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا۔
The Austin Creed is an excellent example of this.
ایک صارف نے لکھا کہ میں نے پرنس ہیری کو ٹونک ٹونک ٹن اور بولو تارارا سنتے ہوئے بھی فرض بھی کرلیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا جب آپ کو پتا چلے کہ یہ جعلی تھی۔
ایک صارف نے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ پرنس ہیری کو میگن کے ساتھ ٹونک ٹونک ٹن پرڈانس کرتا دیکھوں۔
ایک صارف نے مزاحیہ ویڈیو شئیر کی۔
ایک اور صارف نے انہی کے گائے ہوئے گانے کی ویڈیو شئیر کی۔
ایک اور صارف نے لکھا پرنس ہیری اپنے مشکل وقت میں سڈے نال رہوگے تو عیش کروگے گاتے ہوئے۔
دلیر مہندی ہندوستان کے پاپ گلوکار، نغمہ نگار، اداکار اور ریکارڈ پروڈیوسر میں سے ایک ہیں۔
Bolo Ta Ra Ra, Tunak Tunak Tun, Ho Jayegi Balle Balle, Dardi Rab Rab, and Tunak Tunak Tun are the following: