خلیل الرحمان قمر نے کامیاب ازدواجی زندگی کے 4 گُر بتادیئے

معروف مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ بیوی کو خوش رکھنے اور کامیاب ازدواجی زندگی کے 4 گر ہیں جن پر عمل کیا جائے تو بیوی وہ عورت بن جاتی ہے جو مرد کو بنادیتی ہے۔

ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر سے مزیبان نے اہلیہ کو خوش رکھنے کے اصول پوچھ لیے تو انہوں نے کہا کہ 4 گُر استعمال کرکے آپ اپنے گھر کو جنت بناسکتے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ گھر کے اندر مرد نہ بنیں، اپنی مردانگی کو گھر کے باہر چھوڑ کر جائیں۔ اس پر اپنی مردانگی کیا دکھانا جو آپ کا گھر اور دنیا چلا رہی ہے۔

 

مصنف نے کامیاب ازدواجی زندگی کا دوسرا راز بناتے ہوئے کہا کہ اپنی بیوی پر کسی کام کے لیے حکم چلانے کے بجائے اس سے درخواست کریں، وہ 10 بار نا کرے تو گیارھویں بار بھی درخواست کریں، جب وہ آپ کی درخواست پر کام کے لیے مان جائے تو تو دل سے وہ کام کرے گی۔ جب آپ اپنی بیوی کو عزت دیتے ہیں تو وہ بتائے گئے کام کو بہترین انداز میں کرتی ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے تیسرا گر بتایا کہ کبھی اپنی بیوی کو یہ ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں کہ آپ اس سے زیادہ ذہین ہیں، اس سے آپ کی ذہانت اور قابلیت ختم نہیں ہوجاتی۔ اگر آپ نے کود کو عقلمند ثابت کرنے کی کوشش کی تو وہ آپ کو دو مہینوں میں جاہل ثابت کردے گی۔

اچھی ازدواجی زندگی کا چوتھا گر بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی کامیابی کا کریڈت بیوی کو دیں ، اس سے کامیابی چھن نہیں جاتی۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اگر ایک مرد نے ان باتوں پر عمل کیا تو اس کی زندگی کامیاب ہے، اس سے آپ کی بیوی وہ عورت بنے گی جو مرد کو بنادیتی ہے۔