بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تیاریاں

بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹھی (Athiya Shetty) کی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول (KL Rahul) کی شادی کی تقریبات تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، تقریبات 21 سے 23 جنوری تک جاری رہے گی۔

بھارت میں ایک اور کرکٹر بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے جارہا ہے، گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے ڈیٹنگ کرنے والا جوڑا چند روز میں باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، جس کیلئے تیاریاں تقریباً مکمل ہوگئی ہیں۔

اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول کی شادی کی تقریب ممبئی کے شہر کھنڈالا (Khandala) میں واقع سنیل شیٹھی کے گھر جہاںاں میں منعقد کی گئی ہے، جس کیلئے گھر کو خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

سنیل شیٹھی نے شادی کے مقام کا فیصلہ اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کی خواہش اور ہونے والے داماد کے ایل راہول کی فرمائش پر کیا۔

شادی کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سبھی مہمانوں کو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا، کمروں کی بکنگ کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے کھانے کیلئے شاندار مینو کا انتظام بھی کیا جاچکا ہے۔

اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی میں شوبز انڈسٹری اور کرکٹ سے تعلق رکھنے والے کے کئی قریبی دوست اور مشہور شخصیات شرکت کرتی نظر آئیں گی۔

اداکارہ اور کرکٹر کی شادی کے ایک یا دو ماہ بعد ایک بڑا استقبالیہ بھی دیا جائے گا، جہاں بالی ووڈ، کرکٹ اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔