وابیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے نومبر میں متعارف کرائے گئے کیمرہ موڈ فیچر کو تمام صارفین کیلئے پیش کردیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین باآسانی واٹس ایپ میں کیمرہ کھولنے کے بعد اسے تصویر یا ویڈیو موڈ میں تبدیل کرکے ایک نئے تجربے کے ساتھ ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔
جیسا کہ آپ اس اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، کیمرے کو صرف ایک ٹیب کے ساتھ ویڈیو موڈ میں سوئچ کرنے کی صلاحیت لا کر دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے لہذا آپ کو ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے لیے تھپتھپانے اور ہولڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس فیچر کی بدولت واٹس ایپ ویڈیوز کو عکس بند کرنا مزید آسان ہوگا۔ اس کے علاوہ اب آپ ریکارڈنگ کے دوران سامنے سے پیچھے والے کیمرے یا اس کے برعکس سوئچ بھی کرسکیں گے۔
کچھ بیٹا ٹیسٹرز پہلے ہی نئے کیمرہ موڈ کو استعمال کررہے تھے اور اب یہ ہر کسی کے لیے دستیاب ہے جسے آپ پلے اسٹور پر جاکر ایپ کو اپڈیٹ کرنے کے بعد استعمال کرسکتے ہیں۔