حکومت کا یوٹیليٹی اسٹورز کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ
حکومت نے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں شامل گھرانوں کو یوٹیليٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے مستحق گھرانوں کو یوٹیليٹی اسٹورز کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔
سبسڈائزڈ اشیاء صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹرڈ خاندانوں کو دی جائیں گی، اور اس پیکج سے بے نظیر انکم سپورٹ کے 8 لاکھ سے زائد افراد کو سہولت حاصل ہوگی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے رجسٹرڈ افراد کے لئے چینی 70 روپے فی کلو، 10 کلو آٹا 400 روپے جب کہ گھی 300 روپے میں دستیاب ہوگیا۔
دوسری جانب عام شہریوں کے لئے يوٹيلیٹی اسٹورز پر گھی، آٹے اور چینی کی قیمتیں مزید بڑھا دی گئی ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب عام شہریوں کو گھی 75 روپے فی کلو، چینی 19 روپے فی کلو اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا ملے گا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عام شہریوں کو چینی 89 روپے فی کلو،
گھی 375 روپے کل اور آٹے کا دس کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔