وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل پارٹی رہنماؤں سے مشاورت
وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل پارٹی رہنماؤں سےغیر رسمی مشاورت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے، جس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا، عسکری حکام دہشتگردی، افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، جب کہ کل کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔
سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی مشاورت کی۔
مشاورت میں وزیرداخلہ راناثنااللہ، وزیردفاع خواجہ محمدآصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی ملک احمد بھی شریک ہیں۔
مشاورت میں سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق غور کیا جارہا ہے، جب کہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت جاری ہے۔