کابینہ نے پنجاب سوشل پروٹیکشن پالیسی 2022 کی منظوری دے دی

(اوکاڑا چودھری محمد مقصود احمد جٹ)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8 واں اجلاس

کابینہ نے پنجاب سوشل پروٹیکشن پالیسی 2022 کی منظوری دے دی

معاشرے کے کمزور افراد کے سماجی تحفظ کے تمام پروگرامز ایک ہی اتھارٹی مانیٹر کرے گی، چودھری پرویز الٰہی

پنجاب کابینہ نے محکمہ زکواۃ و عشر، سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے انضمام کی منظوری دے دی

تینوں محکموں کے ادغام سے ایک علیحدہ محکمہ سوشل پروٹیکشن بنایا جائے گا

فیملی پلاننگ کو پنجاب احساس پروگرام کے ساتھ منسلک کر کے دو بچوں تک خاندان محدود رکھنے والے جوڑے کو گرانٹ ملے گی، چودھری پرویز الٰہی

کابینہ نے لاہور میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی کے قیام اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دے دی

داتا دربار آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ، اوور ہیڈ برج اور انڈر گراؤنڈ گزر گاہ بنانے کے لئے 3 ارب روپے کی منظوری

داتا دربار کے قریب پارکنگ پلازہ، اوور ہیڈ برج اور پیدل افراد کی گزرگاہ کا پراجیکٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری

پارکنگ پلازہ میں 400 سے زائد گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت ہو گی، چودھری پرویز الٰہی

محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی 580 منظورشدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں اساتذہ اور طلبہ کی شرح میں فرق کم کرنے کے لئے جونیئر اور سینئر سپیشل ایجوکیشن اساتذہ کی 839 نئی پوسٹوں کی منظوری

محکمہ سکول ایجوکیشن کے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کی وزارتی کمیٹی تشکیل

محکمہ محنت اور انسانی وسائل کے اداروں میں 632 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی 1784 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ایکسائز انسپکٹرز بھرتی کرنے کی منظوری

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک 416 منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، فوڈ گرین انسپکٹرز اور فوڈ گرین سپروائزرز کی بھرتی کی منظوری

کابینہ نے منڈی شاہ جیونہ، ضلع جھنگ کو نئی تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے سیکشن 187 (2) اور (4) میں ترامیم کی منظوری

پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس (اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولز 2018 کے رول 5 کی ذیلی شق (1) میں ترمیم کی منظوری

کیٹل مارکیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی inمنظوری

سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کو تحصیل ہیڈ کوارٹربہسپتال کا درجہ دینے کی منظوری