لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد
لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملی ہیں۔
دونوں میاں بیوی بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ شارق اور حمنہ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئےتھے جبکہ ولیمے کی تقریب آج ہونا تھی۔
پولیس نے واقعہ کے بعد گھر سے شواہد اکٹھے کرلیے- دونوں میاں بیوی بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے- ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے ملحقہ واش روم میں انسٹنٹ گیزر کی گیس لیکج ہونے کیوجہ سے دونوں کی موت واقع ہوئی تاہم تفتیش کے تقاضے پورے کیے جارہے ہیں- مزید حقائق تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔