پی ٹی آئی کے پاس مطلوبہ تعداد ہے تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے، احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے فواد چوہدری کا ن لیگی ایم پی ایز سے رابطے کا دعویٰ مسترد کردیا۔ کہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس مطلوبہ تعداد ہے تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے پنجاب میں ن لیگی ایم پی ایز کے پی ٹی آئی سے رابطے میں ہونے کا دعویٰ کیا جسے وفاقی وزیر احسن اقبال نے سختی سے مسترد کردیا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے پاس مطلوبہ تعداد ہے تو ایوان میں اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے، بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہیں؟۔
اسلام آباد میں سماء سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست سے اب خود پی ٹی آئی کے ارکان بھی بیزار ہوچکے ہیں۔