صدر کی انتخابات میں جنرل (ر)باجوہ کی مدد سے متعلق بیان پر وضاحت
ایوان صدر نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی 2018 کے عام انتخابات اور سینیٹ کے الیکشن میں مدد سے متعلق صدر مملکت کے بیان پر وضاحت جاری کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے جس میں ان سے منسوب بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بتایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے سینیٹ اور الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ مدد کے حوالے سے ان سے غلط طور پر منسوب بیان کا نوٹس لیا ہے۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر نقل کیا گیا ہے، یہ خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔
بیان کا پس منظر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ رات کراچی می ایک عشایئے کے دوران ملک کی کاروباری برادری اور اہم سرمایہ کاروں سے بات چیت کی تھی۔
اپریل یا مئی میں انتخابات کی تجویز دی ہے
اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ عمرا ن خان 25 مئی کی کال نہ دیتے تو شاید انتخابات کے حوالے سے سمجھوتہ ہوجاتا۔