ٹویٹر پیغام میں پرویزالہیٰ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے مگر ہم امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں پیش کریں گے اور حتمی فیصلہ عوام کا ہو گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو، آج عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا۔ رات کے اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ پرویزالہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ گورنر نے آرٹیکل58 ٹو بی بحال بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کے خلاف آج پنجاب اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے۔ اس قرارداد کی روشنی میں صدر سے درخواست کر رہے ہیں کہ گورنر کے خلاف مس کنڈکٹ کی کاروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ اس سے قبل اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ دشمن چاہے جو بھی کرلے یہ حکومت قائم رہے گی۔ ہم کئی مشکلات کے باوجود بھی آج اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی توجہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا ہے۔ کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔ سپہ سالار نے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو مغربی سرحدوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
آئی ايس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر فرنٹ لائن دستوں کا بھی دورہ اور پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے پر عزم ہیں، فوج سماجی اقتصادی ترقی کے ذریعے دیرپا امن یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قوم اور سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں سے امن ممکن ہوا ہے، پاک فوج محنت سے حاصل کئے گئے امن کو مزید مستحکم کرے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل نے ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ جنرل عاصم منیر نے ایلیٹ ضرار کمپنی سے بھی ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ایلیٹ ضرار کمپنی نے بنوں آپریشنز کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن میں بہادری دکھائی۔ آرمی چیف نے کی مختلف آپریشنز میں کمپنی کے جذبے، قربانیوں اور عزم کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ایس ایس جی قوم کا فخر ہیں جنہوں نے برسہا برس اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے۔