گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلی پنجاب کے تخت کا دھڑن تختہ کردیا، اور بلیغ الرحمان نے پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پروزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے، جب کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ آئینی طور پر غیر فعال کردی گئی ہے، تاہم پرویز الہٰی نئے قائد ایوان کےانتخاب تک عہدے پرکام کرتے رہیں گے۔

‏چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل نے گورنرپنجاب کے احکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب کابینہ تحلیل کردی ہے۔