قومی اسمبلی اجلاس ایک دن کے وقفے سے دوبارہ کیوں بلایا گیا ؟وجہ سامنے آگئی
قومی اسمبلی اجلاس ایک دن کے وقفے سے دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس ایک دن کے وقفے سے دوبارہ کیوں طلب کیا گیا ہے؟ سماء اچانک اسمبلی اجلاس بلانے کی وجہ سامنے لے آیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اقدام حکمران اتحاد کی تحریک انصاف کو واپس اسمبلی لانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے اور حکومت کی ہی درخواست پر کل قومی اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا۔
اسپیکر کل تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا انتظار کریں گے اور پی ٹی آئی ارکان نے اجتماعی استعفوں کا اعلان کیا تو اسپیکر رولنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان ایوان میں آئے تو اسپیکر فرداً فرداً استعفے کی تصدیق کی دعوت دیں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے17 دسمبر کو استعفوں کی تصدیق کیلئے جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جانے اور 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا تھا۔