میرے سر کی قیمتیں لگانا میرے مؤقف کی جیت ہے، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جو گجرات کا قصاب کہا ۔ یہ ایک تلخ سچ ہے۔
بلوم برگ اٹرويو ميں وزیرخارجہ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہندوستان اسے جھوٹ ثابت کرتا مگر الٹا میرے سر کی قیمتیں لگانا شروع کردیں۔ بعد بی جے پی کے ليڈر منوپل بنسل نے اُن کے سر کی قيمت دو کروڑ روپے لگادی ہے۔
بلاول بھٹو نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر سب کو ملکی مفاد میں کام کرناچاہیے۔ بدقسمتی ہے عمران خان قبل ازوقت الیکشن کی بات کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 8 ماہ ملک میں مایوسی اور انتشار پھیلایا۔ انہوں نے ملکی و غیرملکی میڈیا کا اہم مسائل سے دھیان ہٹایا۔
وزيرخارجہ نے سيلاب سے متعلق صورتحال پر بھی افسوس کا اظہار کيا اور ايک بار پھر زور ديا کہ پاکستان کو اِس الميے سے نمٹنے کيلئے عالمی امداد کی ضرورت ہے۔