ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نہایت تشویشناک ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔

لاہور میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جب افغانستان میں نئے حکومت آئی تو ہم نے افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کے بارے میں مشاورت کےلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلوایا اور صورتحال کا تجزیہ کیا۔

مزید پڑھئے: عمران خان نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر تنقید کی وجوہات بتادیں

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اس وقت افغانستان میں جنم لینے والی نئی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف آپشنز کا تفصیل سے جائزہ لیا لیکن جب ہماری حکومت گرانے کے بعد جنہیں لایا گیا وہ صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت سے محروم تھے۔

مزید پڑھئے: جمعے کو دما دم مست قلندر ہو گا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پہلے مالاکنڈ پھر وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں مسائل نے سراٹھانا شروع کیا، پاکستان میں سب کچھ بے قابو ہورہا ہے مگر وزیرخارجہ دنیا گھوم رہا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی جانے سے پہلے وزیرخارجہ کو افغانستان جانا چاہئیے تھا۔

مزید جانئے: عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے بیان کی تردید کردی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اربوں روپے لگا کر پاک افغان سرحد پر باڑ لگائی، جسے اکھاڑا جانا لگا، پاکستان مغربی سرحد پر ایک اور تنازع کی متحمل نہیں ہوسکتا۔ یہ نہایت سنجیدہ صورتحال ہے، فریقین حالات بے قابو ہونے سے پہلے اقدامات اٹھائیں۔