آئندہ انتخابات کب ہوں گے؟، اسحاق ڈار نے بتادیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات مردم شماری کی تکمیل کے بعد ہی ہوں گے، اسمبلیوں کی تحلیل سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحادی حکومت پی ٹی آئی کی سرگرمیوں کو دیکھ رہی ہے، اسمبلیوں کی تحلیل سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، اگر اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو آئین و قانون اپنا راستہ لے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ انتخابات مردم شماری کی تکمیل کے بعد ہی ہوں گے، وفاقی حکومت مردم شماری کیلئے فنڈز جاری کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے جمعہ 23 دسمبر کو خیبرپختونخو اور پنجاب اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین مسلسل وقت سے پہلے عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔