حکومت اور اتحادیوں میں ریکوڈک معاملے پر مذاکرات کامیاب
حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے ریکوڈک معاملے پر اتحادی جماعتوں کو راضی کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ریکوڈک کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے حکومتی ٹیم نے مذاکرات کئے، جس میں وفاقی وزراء ایازصادق اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔
وزیراعظم کی قائم کردہ کابینہ کمیٹی نے ریکوڈک معاملے پر ناراض اتحادیوں کو راضی کرلیا، اس معاملے پر ڈیڈ لاک بھی ختم ہوگیا۔
ریکوڈک کے معاملے پر اتحادی جماعتوں نے حکومتی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں بی این پی مینگل اور جمعیت علمائے اسلام نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔