اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کب ہوگا ؟ عمران خان نے حتمی فیصلہ کرلیا

تحریک انصاف نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس زمان پارک لاہور میں ہوا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ بیس دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔ملاقات میں دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکان نے اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کی۔

اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے۔ 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہیں۔ ق لیگ اہم اتحادی ہے انھیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔