دنیا کی سب سے قدیم ترین جینز کی پینٹ ڈھائی کروڑ روپے میں نیلام
شمالی Carolina کے ساحل پر 1857ء میں ڈوبنے والے جہاز سے ملنے والی دنیا کی سب سے پرانی جینز کی پینٹ پاکستانی کرنسی کے مطابق ڈھائی کروڑ روپے میں نیلام کردی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سفید رنگ میں جینز کی یہ پینٹ قدیم دور کے 270 نمونوں میں سے ہے جنہیں حال ہی میں 10 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔
جینز کو امریکی نیلام گھر Holabird Western American Collections میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا۔
نیلام گھر کا کہنا ہے کہ جینز کی سفید ساخت سے ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ زیر زمین کام کرنے والے مزدوروں کیلئے بنائی گئی تھی۔
نیلامی کمپنی کے صدر Fred Holabird نے کہا کہ ان انمول جینز سے بہتر اور اہم کچھ نہیں جو قدیم زمانے کے روز مرہ زندگی کی نمائندگی کرسکے۔
تاریخ کا یہ انمول ورثہ 114,000 ڈالر (تقریبا ڈھائی کروڑروپے) کی بولی پر فروخت کردیا گیا۔
دنیا میں اب تک کی سب سے قدیم جینز 1857ء کے دوران ڈوبنے والے ایک جہاز کے ملبے سے ملی تھی جو San Francisco سے New York جاتے وقت سمندری طوفان کے باعث شمالی کیرولائنا کے ساحل سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔