ڈیفالٹ کی خواہش عمران خان کے ساتھ قبر میں جائے گی، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خواہش عمران خان کے ساتھ قبر میں جائےگی۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب ختم ہوئی تو مہنگائی 4.5فیصد پر تھی ، تحریک انصاف کو 25 ہزار ارب کا مجموعی قرضہ ملا تھا، انہوں نے قرض میں ساڑھے 19 ہزار ارب کا اضافہ کیا، 25 ہزار ارب کا قرضہ یہ 44 ہزار ارب پر لے گئے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہےکہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرےگا، ڈیفالٹ کی خواہش عمران خان کے ساتھ قبر میں جائے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارےملک سے ڈالر اسمگل ہورہا ہے، گندم بھی اسمگل ہورہی ہے،جو ڈالر اور گندم اسمگل ہورہی ان پر کریک ڈاؤن ہوگا۔