پرویزالہیٰ اسمبلی کی تحلیل اور ارکان کے استعفے روکنے کیلئےسرگرم

عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد مسلسل تذبذب کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ارکان کے استعفے روکنے کیلئےسرگرم ہیں جبکہ اِس مقصد کیلئے چوہدری پرویزالہیٰ کو کچھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

دوسری جانب عمران خان پی ٹی آئی رہنماؤں کو ٹاسک دیں گے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے منایا جائے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف خود بھی تذبذب کا شکار ہیں اور زمان پارک میں میں پے درپے اجلاسوں کے باجود کوئی فیصلہ ہو نہیں پارہا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پنجاب میں سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ملاقات کے لیے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں، ملاقات کے لیے پیغام اہم شخصیت نے پہنچا دیا۔