عمران خان نے حلف اٹھانے والے پنجاب کے نئے وزیر کو ڈانٹ پلادی
وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد خیال کاسترو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو عمران خان نے ان کی کلاس لے لی۔
عمران کے خیالی پلاؤ میں اُبال آگیا۔۔۔۔۔پنجاب کی کابینہ میں خیال آگیا۔۔مگر نئے نئے وزیر بننے والے خیال کاسترو کی خوشی اس وقت ہوا ہو گئی جب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حلف اٹھانے پر انہیں ڈانٹ پلا دی
اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرنے والی تحریک انصاف کی ایک بار پھر دوغلی پالیسی سامنے آئی ہے، جہاں ایک طرف حکومت سے مذاکرات کی نفی کرنے والے ایوان صدر کے ذریعے مذاکرات کررہے ہیں اور دوسروں جانب اسمبلیوں سے استعفے دینے کی دعویدار پی ٹی آئی نے پنجاب کابینہ میں توسیع کردی ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی خیال کاسترو نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا ہے، اور گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا۔
وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد خیال کاسترو بغیر شیڈول کے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہنچے تو عمران خان نے ان کی کلاس لے لی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیال کاسترو سے کہا کہ مجھے تو معلوم ہی نہیں کہ آپ کو وزیربنایا جارہا ہے، آپ کے حلف اٹھانے سے ہمارے موقف کو نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیال احمد کاسترو خاموشی سے سب کچھ سنتے رہے اور ملاقات کے بعد رخصت ہوگئے۔