قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں آڑے آگیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں آڑے آگیا۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کو فوری الیکشن کی شرط سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔
صدرعارف علوی نے قبل ازوقت انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کا مؤقف دہرایا تو اسحاق ڈار نے حکومت کا واضح پیغام دیدیا کہ عام انتخابات وقت پرہی ہوں گے۔
مزید جانیے: مشروط بات چیت نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر خزانہ
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی بھی عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے حامی ہیں، وفاقی حکومت اسمبلیاں تحلیل نہیں کرے گی۔
خیال رہے کہ آج صدرمملکت عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔
مزید پڑھیے: اسحاق ڈار اچھی مفاہمت کرلیتے ہیں، صدر نے بھی تسلیم کرلیا
بدھ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور معاشرے کے کمزور ترین طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔