آصف زرداری نے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لئے پی ڈی ایم کی سرگرمیاں رکوادیں

سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لئے پی ڈی ایم کی سرگرمیاں رکوادیں۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سابق وزیراعظم ن لیگ کے قائد نوازشریف کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نوازشریف کو اپنے رابطوں کی بنیاد پر پنجاب میں تحریک عدم اعتماد وقتی طور پر روکنے کا مشورہ دیا ہے، جب کہ نوازشریف نے بھی پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فونک مشاورت میں آصف زرداری کی رائے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لئے پی ڈی ایم کی سرگرمیاں رکوا دی ہیں، کیوں کہ پیپلزپارٹی کے رہنما پر امید ہیں کہ پرویزالہی چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر اسمبلی نہیں توڑیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے رابطے اور مشورے کے بعد نوازشریف نے بھی وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو اپنی پوری توجہ معیشت بحالی پر مرکوز رکھنے کی ہدیت کردی ہے۔