چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ بہترین انداز میں کام کررہے ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں قیام امن کےلیے پاکستانی فورسز اور عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں قیام امن کےلیے پاکستانی فورسز اور عوام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ہیں۔
پاکستان انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے پر انگلش ٹیم کو مبارک باد دی اور سیلاب متاثرین کی امداد پر بین اسٹوک کا شکریہ ادا کیا۔
استقبالیہ میں وفاقی وزراسفارتکاروں، چیٸرمین پی سی بی سمیت کرکٹرز نے خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا امید ہے پاکستان کم بیک کرکے دوسرا ٹیسٹ جیتے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈبکے درمیان کرکٹ مشترک ہے۔ 17 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی۔ وزیراعظم نے پاکستان برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ کہا کرکٹ دوستانہ تعلقات کےفروغ میں کلیدی کرداراداکرتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ بہترین انداز میں کام کررہے ہیں۔
تقریب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے انگلینڈ ٹیم کی جیت کا کریڈٹ انگلش کوچ کو دیا۔ چیرمین پی سی بی نے کہا کہ ملتان میں ایک نئی پاکستانی کرکٹ نظر آئے گی۔