سندھ بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے لیکن بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے۔

سندھی ثقافت کے دن کی مناسبت سے عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آج ہم سندھ کی اس شاندار ثقافت اور روایات کا جشن منا رہے ہیں جن کا تعلق وادی سندھ کی قدیم تہذیب سے ہے۔

 

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے لیکن بدقسمتی سے زرداری مافیا کے جبر میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ اپنی شان و شوکت اور آزادی حاصل کرنے کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔