راولپنڈی ٹیسٹ کا فیصلہ کن دن، 343 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ

راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن کا کھیل جاری ہے اور پاکستان 343 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کررہا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستان نے 80 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو امام الحق 43 جب کہ سعود شکیل 24 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔

89 رنز پر پاکستان کو تیسرا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہیں 48 رنز پر جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی جھلکیاں

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران کافی نشیب و فراز رہے، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں دھواں دھارانداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 657 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا۔

رائٹ ہینڈڈ جو روٹ کی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ

انگلینڈ کی یادگار اننگز کے بعد پاکستان نے بھی 579 بنائے۔

امام اور عبداللہ نے نئے تاریخ رقم کردی

78 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

انگلش ٹیم نے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز پر ڈکلیئرڈ کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔

دوسرا میچ ملتان میں

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔

ملتان ٹیسٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع