پروین رحمان قتل کیس میں بری ہونیوالوں کو رہانہ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے پروین رحمان قتل کیس میں بری ہونیوالوں کورہانہ کرنےکافیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے فیملی کی درخواست پر ملزمان کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ 5ملزمان کو90 دن کیلئے مزید جیل میں رکھنے کا آرڈرجاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ملزمان کی رہائی سے مقتولہ کی فیملی کی زندگیاں خطرے میں ہوں گی، امن وامان کی بحالی کیلئے 5 ملزمان کو 90 دن کیلئے قید رکھیں۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ ملزمان کو پروین رحمان قتل کیس سے بری کر چکی ہے، ملزمان میں شامل امجد حسین ، ایاز علی ،احمد علی، محمد رحیم، اور عمران سواتی شامل ہیں۔

واضح رہےکہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013 میں کراچی میں قتل کیا گیا تھا۔