انتخابات وقت پر کرنے کی بجائے ایک سال آگے بھی جاسکتا ہے،مولانا فضل الرحمان
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کسی کو ملک کی وحدت کوپارہ پارہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
کراچی میں اویس نورانی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہرکسی کو چور چور کہنے کا بیانہ فیل ہوگیا ہے۔ عمران خان کب تک عوام کو دھوکہ دیتے رہیں گے۔
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پہلی دفعہ دفاعی ادروں کوتقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ اختلاف کا سب کو حق ہے سازش کا حق کسی کو نہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم 2014 میں میں قومی اسمبلی سے استعفے دیے اور واپس آگئے، ابھی بھی استعفے دیے ہوئے اور نظام چل رہا ہے۔ ہمیں معاشی خوشحالی اور معاشی بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے۔
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ جتنی بھڑکیں انھوں نے ماریں کیا ان پر عمل ہورہا ہے، اسمبلیاں توڑنے کی بڑھکیں بہت سنی ہیں مگر ایسا کچھ نہیں ہے، انتخابات وقت پرکرنےکی بجائے ایک سال آگے بھی جاسکتاہے۔