میلسی. محمد مختار سولگی.

میلسی بھر میں منشیات کا استعمال عام ہوگیا. نوجوان نسل تیزی سے تباہی کی طرف گامزن.پولیس حصہ لیکر خاموش، منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دیدی گٸی.

میلسی ،گڑھا موڑ،مترو اور ٹبہ سلطان پور میں منشیات کا استعمال تیزی سےبڑھ رہا ہے. نوجوان نسل تیزی سے تباہی کے راست پر گامزن ہے. منشیات کے طور پر مختلف زہریلے کیمیکل فروخت ہونے لگے.زہریلے کیمیکل پاوڈر ٹیکوں میں بھر کے استعمال کرنے سے نوجوان موت کے منہ میں جانے لگے . کئی افراد جابحق ہوچکے ہیں لیکن پولیس کے اہلکار و افسران بھاری منتھلیاں لیکر کھلے عام منشیات فروخت کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے بلکہ کچھ علاقوں میں منشیات فروشوں کی سرپرست بن گئی ہے. جگہ جگہ منشیات فروشی کے اڈے کھل ہوئے ہیں جہاں پر کیمیکل ملی ہیرون، چرس اور افیون بڑے پیمانے پر گلی محلوں میں فروخت کی جارہی ہے جنہیں کوئی پوچھینے والا نہیں ھے . اور اس گندی لَت کو پورا کرنیکے لٸے منشیات کے عادی افراد کو نہ اپنی عزتِنفس کی پروا ہوتی ہے نہ اپنے خاندان کی عزت کی اور اس خاص ”ضرورت“ کرنیکے لٸے گلی،محلے یہاں تک کہ گھر کا سامان بھی چوری کرنے سے باز نہیں آتے.
کئی نوجوان زہریلی منشیات استعمال کرنے سے موت کے منہ میں جاچکے ہیں تمام صورتحال کے باوجود پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے سے انکاری ہے. اگر ایس ایچ او یا متعلقہ علاقہ کے تفتیش کو اطلاع دی جائے تو وہ فون تک نہیں سنتے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے علاقہ میں زہریلے کیمیکل فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔