گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی اہلیہ نے کراچی کے نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔ دونوں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
اس سے پہلے گورنر سندھ کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔
گورنر سندھ نے بیٹے کی ولادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ خالق حقیقی کا بہت بڑا کرم ہے کہ اس نے اس نعمت سے نوازا۔
بیٹے کی ولادت پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور، وفاقی و صوبائی وزراء اور دیگر ایم و معزز شخصیات نے مبارکباد دی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے فون، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعہ مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔