امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا دورہ کیا
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم (US Ambassador Donald Blome ) نے بدھ 30 نومبر کو اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جنگلی حیات کے تحفظ پر وائلڈ لائف کی کارکردگی کی تعریف کی۔
مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے دورے کے موقع پر چیئرپرسن وائلڈ لائف رعنا سعید نے امریکی سفیر کو نیشنل پارک میں موجود جنگلی حیات سے متعلق بریفنگ دی۔
امریکی سفیر ٹریل سکس پر واقع لیپر پریزرو زون بھی گئے۔ انہیں چڑیا گھر میں قائم ریسکیو سینٹر پر بھی بریفنگ دی گئی۔ امریکی سفیر نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف حکام کی کارکردگی کو سراہا۔
مارگلہ ہلز کی سیر اور پارک سے متعلق مفید معلومات مہیا کرنے پر امریکا کے سفیر کی جانب سے پارک رینجرز کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر تحفہ بھی دیا گیا۔
اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ماحولیات اور اب و ہوا کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم اس شراکت داری کو بڑھانے کے لیے ہمیشہ نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فطرت کا تحفظ ایک ایسی چیز ہے جس سے ہم سب پیچھے رہ سکتے ہیں، چاہے ہم کہیں بھی رہتے ہوں۔